پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف

نئی دہلی، 8 جون : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دسویں دن کمی درج کی گئی۔ راجدھانی دہلی میں ڈیزل کی قیمت 15 پیسے اور پٹرول کی 21 پیسے کم ہوکر بالترتیب 68.58 روپے اور 77.42 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
گزشتہ دس دنوں میں پٹرول ایک روپے اور ڈیزل 72 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔ اس سے پہلے 14 مئی سے 30 مئی تک دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا تھا اور قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔
کولکاتہ میں جمعہ کو پٹرول کی قیمت 80.07 روپے اور ڈیزل کی 71.13 روپے فی لیٹر درج کی گئی ہے۔ ممبئی میں دونوں ہی ایندھن ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگی ہیں۔یہاں پٹرول 85.24 روپے اور ڈیزل 73.02 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 80.37 روپے اور 72.40 روپے فی لیٹر ہے۔
یو این آئی.

Share This Article