آر آر سوئن کو نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں کشمیر کا اضافی عہدہ سونپ دیا گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

مرکزی وزارت داخلہ نے آر آر سوئن ( آئی پی ایس ) کو جموں کشمیر کے نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا اضافی عہدہ سونپ دیا اور انہیں یکم نومبر سے چارج لینے کی ہدایت دی گئی

تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ جو 31اکتوبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں کی جبکہ اب سپیشل ڈائریکٹر جنرل سی آئی ڈی آر آر سوئن لیں گے ۔ اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے با ضابطہ طو رپر حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ خصوصی ڈی جی جموں کشمیر آر آر سوین (آئی پی ایس)جموں کشمیر کے نئے پولیس سربراہ کے بطور عہدے کا اضافی چارج لیں گے ۔

حکمنامہ میں لکھا گیا ” مجاز اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ،آر آر سوین( آئی پی ایس ) جو اس وقت خصوصی ڈی جی، سی آئی ڈی جموں کشمیر کے طور پر تعینات ہیں یکم اکتوبر 2023سے اپنے موجودہ چارج کے علاوہ انچارج ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں کشمیر کے طور پر بھی کام کریں گے“ ۔

Share This Article