غزہ میں گیارہ فلسطینی صحافی ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

غزہ، 17 اکتوبر

غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 11 فلسطینی صحافی ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطینی جرنلسٹس سنڈیکیٹ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

ایک پریس بیان میں سنڈیکیٹ نے کہا کہ غزہ پر 10 دنوں سے جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں 50 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ دو صحافی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یہ دونوں صحافی غزہ میں حکمران فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی کوریج کر رہے تھے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ میں بجلی کی مسلسل بندش اور انٹرنیٹ کے مسائل نے صحافیوں کی کوریج جاری رکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے۔سنڈیکیٹ نے بین الاقوامی برادری سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ” سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی صحافیوں کو اسرائیل کی طرف سے براہ راست دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا“۔یو این آئی

Share This Article