راجوری میں دوہرے قتل کی سنسنی خیز واردات، میاں بیوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کنڈی علاقے میں منگل کے روز میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق راجوری کے کنڈی علاقے باگلہ گاوں میں منگل کے روز اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں رہائشی مکان سے برآمد کی گئیں۔

معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا چنانچہ پولیس کی اعلیٰ سطحی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر طبی لوازمات کی خاطر انہیں ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ میاں بیوی کا سنسنی خیز طریقے سے قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک انسانیت سوز واقع ہے اور ملوثین کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی راجوری نے خصوصی تحقیقات ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ قاتلوں کو جلدازجلد سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے۔

یو این آئ

Share This Article