پلوامہ میں اورمیر گنڈ پٹن میں شبانہ آگ کی وارداتیں، دارلعلوم اور پولٹر فارم خاکستر

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،15اکتوبر

پلوامہ کے اوگر گنڈ اور شمالی کشمیر کے چیک رضا خان میر گنڈ پٹن میں شبانہ آگ کی وارداتوں میں پولٹری فارم اور دارلعلوم کو نقصان پہنچا ہے۔فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

سرکاری عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ پلوامہ کے اوگر گنڈ علاقے میں درمیانی شب پولٹری فارم سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ دو فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں پولٹری فارم کو نقصان پہنچا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں محمد جبار ملک کا پولٹری فارم مکمل طورپر خاکستر ہوا۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

دریں اثنا شمالی کشمیر کے چیک رضا خان میر گنڈ پٹن میں درمیانی شب دارلعلوم کی عمارت سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً عمارت کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے عہدیدار نے بتایا کہ دو فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا جبکہ آتشزدگی کی اس واردات میں دارلعلوم کی عمارت کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔یواین آئی

Share This Article