سلیمان ٹینگ پہاڑی پرلگی آگ پر قابو پایا گیا :حکام

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRIANGAR, OCT 9 (UNI):- Fire broke out at the Shankaracharya Hill in Srinagar on Monday. UNI PHOTO-90U

سر ینگر،09اکتوبر

سرینگر کے سلیمان ٹینگ پہاڑی پر بعد سہ پہر جنگل سے اچانک آگ نمودار ہوئی تاہم محکمہ جنگلی حیات کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر سلیمان ٹینگ پہاڑی سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیلنے لگی۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اورمحکمہ جنگلات کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سلیمان ٹینگ پہاڑی کے اوپر گھنے جنگلی علاقے میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ پہاڑی پر نمودار ہونے کی وجہ سے فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑی وہاں تک نہیں پہنچ پائی۔ان کے مطابق ڈی ایف او کی سربراہی میں بعد ازاں محکمہ جنگلات کی ٹیم نے آگ پر قابوپانے میں کامیابی حاصل کی۔عہدیدار نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔یو این آئی

Share This Article