فوج کے چنار کور کمانڈر اور جموں کشمیر پولیس سربراہ کی صدارت میں مشتر کہ سیکورٹی میٹنگ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /25ستمبر /

سرینگر میں مقیم فوج کے چنار کور کمانڈر اور جموں کشمیر پولیس سربراہ کی صدارت میں ایک مشتر کہ سیکورٹی میٹنگ فوجی ہیڈ کواٹر سرینگر میں منعقد ہوئی

تفصیلات کے مطابق سرینگر میں مقیم فوج کے چنار کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل راجیو گھائی اور جموں و کشمیر کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے سرینگر میں خفیہ ایجنسیوں اور سیکورٹی فورسز کے ایک ملٹی ایجنسی کور گروپ کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔

مشتر کہ اس میٹنگ میں میٹنگ میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور انسداد دراندازی اور انسداد دہشت گردی کے گرڈ کو بڑھانے کیلئے کارروائی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

اس مشتر کہ میٹنگ کا انعقاد بادامی باغ چھاونی میں فوج کے 15 کور ہیڈ کوارٹر پر ہوا ۔ فوج کے چنار کور نے ’ایکس “ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’چنار کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل راجیو گھائی اور ڈی جی پی جموں و کشمیردلباغ سنگھ نے آج سرینگر کے بی بی کینٹ میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکورٹی فورسز کو شامل کرنے کیلئے ملٹی ایجنسی کور گروپ کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور سی ٹی ، سی آئی گرڈ کو بڑھانے کیلئے کارروائی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

Share This Article