جامع مسجد کے باہر امن کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 10 افراد گرفتار:پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 23 ستمبر

پولیس نے گذشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد کے باہر امن کا ماحول بگاڑنے کی کوشش کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سری نگر پولیس نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر اس سلسلے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں کہا: ‘گذشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد کے باہر امن کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 10 شر پسندوں کو گرفتار کیا’۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘ان پر قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا’۔پولیس نے اپنے اس پوسٹ میں لوگوں سے ایسی حرکات سے باز رہنے کی تاکید کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ میر واعظ عمر فاروق نے گذشتہ روز جمعہ کے موقع پر 4 سال بعد جامع مسجد میں خطبہ جمعہ دیا۔یو این آئی

Share This Article