لیہہ میں المناک حادثہ: جے سی او سمیت 8 فوجی ازجاں، 2 زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 19 اگست

لداخ کے لیہہ ضلع میں سنیچر کو فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت آٹھ فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ حادثہ آج شام لیہہ کے نیوما علاقے میں کیاری میں پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ تاہم، آٹھ فوجی موقع پر ہی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے

افسر نے مزید کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share This Article