کشمیر کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری، پہلگام سرد ترین جگہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ریکارڈ ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں پانچ روز بعد شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ریکارڈ ہوا ہے۔وادی کا مشہور سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین جگہ رہا جہاں میں کم سے کم درجہ منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔دریں اثنا محکمے کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 سے 26 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے اوراس کے بعد 27 سے 30 نومبر تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں بعد ازاں یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے بیشتر علاقوں میں 28 نومبر تک ہلکی دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

Share This Article