ویڈیو: جنوبی قصبہ ترال میں گرینیڈ دھماکہ ،متعدد زخمی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File photo

ترال:جنوبی قصبہ ترال میں ہفتہ کو گرینیڈ کے ایک دھماکے میں دو فورسز اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ۔دھماکے کے فوراً بعد فوج وفورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی جبکہ سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں جنگجوﺅں نے بٹہ گنڈ ۔کچ مولہ روڑ پر سی آر پی ایف کی ایک پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے ہتھ گولہ پھینکا ،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ ہتھ گولہ پھٹنے سے آ ہنی ریزوں کی زد میں آکر دو فورسز اہلکار سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ۔

پولیس حکام نے گرینیڈ دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی پر ہوئے گرینیڈ حملے میں دو شہری اور دو سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی ہوئے ،جنہیں علاج ومعالجہ کےلئے سب ضلع اسپتال ترال میں داخل کیا گیا ۔

دھماکے کے فوراً بعد فوج وفورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی جبکہ سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے