گاندربل میں پٹن کے مزدور کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگروسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ہفتے کے روز ایک جوان سال مزدور کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے کنگن علاقے میں ہفتے کو ایک مزدور کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد مزدور کو سب ضلع ہسپتال کنگن پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت 23 سالہ عبید احمد ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکن پٹن کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Share This Article