سرینگر سڑک حادثے میں ٹریفک اہلکار سمیت 3 از جان، کئی زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، سری نگر کے ملورہ شالہ ٹینگ علاقے میں پیر کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کی موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ملورہ شالہ ٹینگ علاقے میں پٹرول پمپ کے نزدیک پیر کے روز ایک آٹو، ٹپر اور ماروتی کار کے درمیان ٹکر ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے کے نتیجے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کی موت جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

متوفی ٹریفک پولیس اہلکار کی شناخت ظہور اشرف ساکن پٹن بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئ

Share This Article