چرار شریف میں گاڑی لڑھک گئی معمر شہری از جان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں جمعے کی سہ پہر کو ایک ٹاٹا موبائیل ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں معمر شہری از جان جبکہ اس کا ساتھی شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ چرار شریف کے رہکائی علاقے میں ایک ٹا ٹا موبائیل زیر نمبر JK01T-3438 کھائی میں جاگری ۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے 60سالہ بشیر احمد بٹ عرف ریشی ولد عبدالعزیز ساکن ہفرو بٹہ پورہ کو مردہ قرار دیا۔

زخمی کی پہچان گلزار احمد ولد عبدالعزیز گنائی ساکن ہفرو بٹہ پورہ کے بطور کی گئی ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی

Share This Article