شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ، سرینگر میں صبح گہری دھند کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثر

SRINAGAR, JAN 28 (UNI) Tourists trying to get warmth from bone fire on roadside in Srinagar as chilly weather conditions further tightens grip following minimum temperature dipped several degrees below normal throwing life out of gear in Kashmir valley on Thursday. UNI SRN PHOT 3.

سرینگر /26نومبر / ٹی آئی نیوز

شبانہ سردیوں کے زور کے چلتے وادی کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میںکمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صبح و شام سرینگر میں گہری دھند کے باعث معمول کی زندگی میں بھی خلل واقع ہو رہا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت صفر سے نیچے جانے کے باعث سرینگر میں دھند آلود صبح دیکھنے کو ملی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں آج صبح دھند تھی جبکہ رات کا درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.2 ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 1.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ماطبق سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح سے گلمرگ میں گزشتہ رات 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Share This Article