بجبہاڑہ میں حادثہ دوشیزہ از جان تین دیگر زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 12 جولائی

اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں گاڑی درخت کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں 18سالہ دوشیزہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

اطلاعات کے مطابق جی ڈی سی بجبہاڑہ کے نزدیک بدھ کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک گاڑی زیر نمبر JK02CS 3742ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر درخت کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگو نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے 18سالہ عنایت جان ساکن نئی بستی اننت ناگ کو مردہ قرار دیا۔زخمیوں کی پہچان برہان احمد ولد اعجاز احمد وانی ساکن فرصل ، ابرار احمد وانی ولد نثار احمد ساکن نئی بستی اور سمن ساکن کھنہ بل اننت ناگ کے بطور ہوئی کی گئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Share This Article