پونچھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مغل روڈ پھر بند

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پونچھ، 08 جولائی

وادی کشمیر کے شوپیاں ضلع کو جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ سے ملانے والی مغل روڈ کو ہفتے کے روز تازہ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے دوبارہ بند کر دیا گیا ہے

حکام نے بتایا کہ بارش کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اس پہاڑی ضلع میں رتہ چھمب کے قریب سڑک کو دوبارہ بند کر دیا گیا۔

فوری طور پر، انہوں نے کہا، سڑک کو صاف کرنے کے لیے لوگوں اور مشینری کو کام میں لگا دیا گیا۔ اسی مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبہ ہٹانے کے بعد کل شام دیر گئے سڑک کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا

تاہم مسلسل بارشوں کے بعد پھر پسیاں گرآنے کی وجہ سے شاہراہ کو بند کر ددیا گیا

Share This Article