جنوبی افریقہ ٹیم پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/یو این آئی/انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ ٹیم پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کردیا۔جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائی اور مقررہ اوورز سے ایک اوور پیچھے رہی جس کے سبب ٹیم پر دس فیصد اور کپتان اے بی ڈی ویلیئرز پر 20فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔آئی سی سی کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فی اوور کے لحاظ سے کھلاڑی پر 10فیصد اور کپتان پر اس سے دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔ڈی ویلیئرز نے اپنی غلطی مانتے ہوئے سزا کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔اگر ڈی ویلیئرز آئندہ 12 ماہ میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار پاتے ہیں تو انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔واضح رہے کہ ہیڈنگلے میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی تھی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے