سونہمرگ میں طالب علم غرقآب ہوکر فوت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Two arms coming up from water for help

سرینگر، 24 جون

ضلع گاندربل کے سونہ مرگ سیاحتی مقام پر ہفتے کے روز سکولی بچوں کی پکنک کی خوشیاں اس وقت ماتم میں تبدیل ہوئیں جب ایک 14 سالہ طالب علم کی نہانے کے دوران غرقآب ہو کر موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ میں ہفتے کے روز پکنک پر آئے ایک پرائیویٹ اسکول کا طالب علم دریائے سندھ میں ڈوب گیا۔انہوں نے کہا کہ گرچہ طالب علم کو پانی سے نکال کر فوری طور پر پی ایچ سی سونہ مرگ پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی طالب علم کی شناخت 14 سالہ شعیب فاروق چیچی ولد فاروق احمد چیچی ساکن چندوسہ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔یو این آئی

Share This Article