لائن آف کنٹرول کے آر پار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس،شدت6.1ریکارڈ

سرینگر : لائن آف کنٹرول کے آرپار بدھ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت6.1 ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریاست جموں وکشمیر کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ نزدیکی ریاست پنجاب اور دہلی این سی آر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

جموں وکشمیر میں بدھ کی دوپہر12بجکر37منٹ شدید زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ،تاہم ابتدائی مرحلے پر کسی جان ومال کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔تاہم زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ملنے تفصیلات کے مطابق درالحکومت سرینگر کے علاوہ جموں ،راجوری ،پونچھ ،کشتواڑ اور دیگر کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر آئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جموں وکشمیر کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ کے ساتھ ساتھ نزدیکی ریاست پنجاب اور دہلی این سی آر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

ادھر پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور ایبٹ آباد، ہری پور، پارا چنار اور گردونواح سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز صرف20 کلومیٹر دور 23 کلومیٹر گہرائی میں تھا اور زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے