نارکو ملی ٹینسی کیس: فوج نے تین کلیدی ملزمان کو دھر دبوچا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 9جون

سیکورٹی فورسز نے سندربنی نارکو ملی ٹینسی کیس کے تین اہم ملزمان کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ سندربنی نارکو ملی ٹینسی کیس کے سلسلے میں جموں وکشمیر پولیس اور فوج پچھلے 72گھنٹوں کے دوران پونچھ ضلع میں متعدد مقامات پرچھاپہ ماری کی۔

انہوں نے کہاکہ اس کیس کے تین کلیدی ملزمان کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔موصوف ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت شاکر الدین ولد نور الدین ساکن دیگوار ، راشد ولد بدر الدین اور شافر ولد محمد حاین ساکنان کالس پونچھ کے بطور کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود جس میں دو گرینیڈ شامل ہیں کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

ان کے مطابق کلیدی ملزمان کی گرفتاری سے نارکو ملی ٹینسی سے جڑے افراد کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔دفاعی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔یو این آئی

Share This Article