ٹرمپ کی جگہ وزیرخزانہ عالمی اقتصادی فورم میں حصہ لیں گے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

واشنگٹن، 18 جنوری (ژنہوا) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ عالمی اقتصادی فورم کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے اب سوئٹزرلینڈ کے داوس نہیں جائیں گے۔ ان کی جگہ وزیر خزانہ اسٹیون منچیو اس میٹنگ میں حصہ لیں گے۔
وہائٹ ہاؤس کے ترجمان سارا سینڈرس نےجمعرات کو یہ اطلاع دی۔
انہوںنے کہا کہ مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے شٹ ڈاؤں کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ کے داوس میں ہونے والی عالمی اقتصادی فورم کی میٹنگ میں شرکت کے اپنے پروگرام کو رد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’آٹھ لاکھ امریکی ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے اور اپنی ٹیم کو ضرورت کے مطابق امداد یقینی بنانے کے لئے صدر ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے داوس میں منعقد ہونے والی عالمی اقتصادی فورم میں اپنے شرکت کے پروگرام کر رد کردیا ہے۔‘‘
انہوںنے کہا کہ ان کی جگہ اب وزیرخزانہ اسٹیون منیچیو حصہ لیں گے۔

Share This Article