چکسری پٹن میں بنک برانچ اور اے ٹی ایم کی عدم دستیابی,لوگوں کو مشکلات

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کے پی ایس

چکسری پٹن کاروباری علاقہ ہے اور لوگوں کی اکثریت میوہ صنعت کے ساتھ وابستہ ہیں لیکن مذکورہ علاقہ میں بنک برانچ اور اے ٹی ایم کی سہولیات میسر نہیں ہے جس کے نتیجے میں میوہ صنعت سے وابستہ افراد اور دیگر کاروباری اشخاص کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندے نذیر چکسری کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں میوہ صنعت کار اور کاروباری افراد کو بنک کے ساتھ لین دین کےلئے کئی کلومیٹر کی مسافت طے کرکے تحصیل ہیڈ کواٹرپٹن یا نہالپورہ جانا پڑتا ہے اور وہاں پر قطاروں میں بیٹھ کر گھنٹوں ہا گذارنے پڑتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس تیز رفتار دور میں وقت ضائع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

اس سلسلے میں انہوں نے بنک حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں جے کے بنک برانچ اور ایک اے ٹی ایم قائم کیا جائے تاکہ تمام طبقہ سے وابستہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔

Share This Article