تین طلاق بل پر مودی کی اپوزیشن سے تعاون کی اپیل

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File photo

نئی دہلی،:وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پارٹیوں سے آج سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں تین طلاق بل منظور کرنے اور عام لوگوں، دلتوں، محروم طبقات کے مفاد میں بجٹ تیار کرنے میں تعاون دینے کی اپیل کی ۔
مسٹر مودی نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کےکیمپس میں کہا کہ گزشتہ سیشن میں حکومت کی کوشش اور ملک کو توقع تھی کہ تین طلاق پر سیاست نہیں ہوگی اور مسلم خواتین کو ان کا حق ملے گا۔ لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حکومت تین طلاق بل منظور نہیں کروا سکی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے لئے تمام سیاسی ج پارٹیوں سے توقع ہے کہ وہ تین طلاق بل منظور کرانے میں تعاون کریں گے اور مسلم خواتین کو نئے سال کا تحفہ دیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ سیشن انتہائی اہم ہے یہ بجٹ ملک کو نئی توانائی دینے والا اور معمول سے عام لوگوں کی توقعات کو پورا کرنے والا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد یہ مختلف کمیٹیوں کے پاس جاتا ہے اور تقریبا ایک ماہ تک کمیٹیاں اس پر غور کرتی ہیں۔ان کمیٹیوں میں برسراقتدار اور اپوزیشن دونوں کے لوگ ہوتےہیں اور وہ سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیشن کے دوران کمیٹیوں کے وقت کا بھرپور استعمال ہوگا۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کی کہ عام لوگوں دلتوں،محروم طبقات ، مظلوم، غریب، کسانوں اور مزدوروں کو اس کا بھرپور فائدہ کس طرح سے ملے اس سمت میں سیشن کے دوران کام کریں اور ایک روڈ میپ بناکر آگے بڑھیں۔یو این آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے