اوڑی میں کنٹرول لائن کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام،جے سی او زخمی، تلاشی آپریشن جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بارہمولہ، 13 مئی

بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر زخمی ہوگیا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ فوج نے آج علی الصبح اوڑی کے گوہلہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) بھی زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاکستان کی جانب سے کواڈ کاپٹر اڑانے کی بھی کوشش کی گئی لیکن چوکس فوجیوں نے اس پر فائرنگ کی اور اسے پیچھے دھکیل دیا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی جے سی او کو سرینگر کے 92 بیس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

Share This Article