سرینگر:۱۴،جون:/ کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے عید سعید کے موقعہ پر جموں وکشمیر کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مقدس تہوار ریاست کیلئے امن ترقی اور خوشحالی کا ایک باعث بنے۔کے این این کے مطابق کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے عید الفطر کے موقعے پر ریاستی عوام کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ’میں عید االفطر کے موقعے پر ریاستی عوام کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کر تا ہوں ‘۔غلام احمد میر نے اپنے پیغام میں ریاستی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مقدس تہوار ریاست کیلئے امن ترقی اور خوشحالی کا ایک باعث بنے۔ان کا کہناتھا کہ عید الفطر اللہ تعلی کی جانب سے مسلمانوں کیلئے ایک انمو ل تحفہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر یہ تحفہ اُن مسلمانوں کیلئے جنہوں پورے مہینے تقویٰ کے ساتھ روزہ رکھے اور اللہ تعلی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی ۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تہوار ہم سب کیلئے خوشیوں اور مسرتوں کی ایک نوید لیکر آئے۔انہوں نے عید کا تہوار ہمیں بھائی چارہ ،ہم آہنگی اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یتیموں ، بیواؤں اور مفلوک الحال طبقے کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔

