ادھم پور میں پریشر کوکر دھماکے میں چار بچے زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،12مئی

ادھم پور ضلع کے تحصیل لٹی میں پریشرکوکر دھماکے میں چار بچے زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ادھمپور ضلع کے تحصیل لٹی میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک پریشر کوکر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کھانا پکانے کے دوران پریشر کوکر پھٹ جانے سے چار بچے زخمی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ یو این آئی

Share This Article