منوج سنہا کا بدھ پورنیما کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،5مئی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ پورنیما کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہاتما بدھ کی عدم تشدد، محبت اور ہمدردی پر مبنی تعلیمات عالم انسانیت کو مسلسل ہم آہنگی سے زندگی گذارنے کی راہ پر چلنے کی رہنمائی کر رہی ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘بدھ پورنیما کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔

انہوں نے کہا: ‘ مہاتما بدھ کی عدم تشدد، محبت اور ہمدردی پر مبنی تعلیمات عالم انسانیت کو مسلسل ہم آہنگی سے زندگی گذارنے کی راہ پر چلنے کی رہنمائی کر رہی ہیں’۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ‘دعا گو ہوں کہ بدھ پورنیما کا یہ پ ±ر مسرت تہوار امن، ترقی اور ہر کسی کی خوشحالی کا آغاز ہو’۔بتادیں کہ بدھ پورنیما کو ویشاخ پورنیما اور بدھ جینتی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

اس تہوار کا شمار بدھ مت کے اول درجے کے تہواروں میں کیا جاتا ہے۔اس تہوار کو دنیا میں بڑے جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔یو این آئی

Share This Article