رام بن میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد : پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
JAMMU,MAY 1 (UNI):-Cache of arms and ammunition seized from a hideout in Ramban district of Jammu and Kashmir on Monday.UNI PHOTO- UNI PHOTO-18U

جموں،یکم مئی

جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے کھاری تحصیل میں سیکورٹی فورسز نے دو آئی ای ڈیز سمیت اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے رام بن کے کھاری تحصیل کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران جنگل میں ملی ٹینٹوں کے ایک خفیہ ٹھکانے سے گرینیڈ لانچر، دو رائفل گرینیڈس ، وائر لیس سیٹ، دو آئی ای ڈیز، ڈٹونیٹر ،17گولیوں کے راونڈ، 7پستول راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Share This Article