سرےنگر: سرینگر پولےس قمار ر بازوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے صفا کدل علاقے سے چار قمار بازوں کو گرفتار کر کے داﺅ پر لگائے 24780 روپئے ضبط کر لی۔
سرینگر پولےس نے قمار ر بازوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے انچارج ایس ایچ او صفا کدل جناب اعجاز احمد کی قیادت میں پولیس پارٹی نے قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر چار قمار بازوں بشیر احمد بٹ ولد عبدال غنی ساکن تار بل، عبدال رحمان کینو ولد غلام رسول ساکن صراف کدل، منظور احمد اہنگر ولد محمد سلطان ساکن جمالٹہ اور فیاض احمد شیخ ولد غلام رسول ساکن کندہ بھون کو گرفتار کرکے داﺅ پر لگائے رقم 24780 روپئے ضبط کر لی۔ پولیس نے کیس زیر نمبری 11/2018, U/S 13 Gambling ایکٹ اندراج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔
علاقے کے لوگوں نے قمار ر بازوں کے خلاف پولیس کاروائی کی سراہنا کی۔
سرینگر اور اونتی پورہ میں چار ڈرگ اسمگلر گرفتار، منشیات ضبط
سرےنگر: منشےات کے خلاف پولےس نے اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے اونتی پور اور سرینگر سے چار ڈرگ اسمگلروں کو گرفتار کر کے اُن کے تحوےل سے240گرام چرس اور نشہ ور ادو یات ضبط کرلی۔
اونتی پورہ پولےس نے منشےات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے ہاتم پرے ولد رحیم پرے ساکن چرسواور گوہر احمد صوفی ولد محمد اشرف ساکن پدگامپورہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بلترتیب 200 گرام اور 40 گرام چرس ضبط کر لی۔۔پولےس نے کےس زےر نمبری 11/2018, 13/ 2018, 8/20, NDPS ایکٹ انداج کر کے تحقےقات شروع کی ۔
سرینگر پولیس نے منشےات کے خلاف ایک اور کاروائی کے دوران ایس ڈی پی اوحضرتبل رمیز رشید بٹ کی نگرانی اور ایس ایچ او لالبازار کی زیر قیادت ناکہ چیکنگ کے دوران باغ علی مردان کے نزدیک ایک گاڑی زیر نمبری 4395-JK01P سے تلاشی کے دوران 210 کو ڈین فاسفیٹ کی بوتلیں ضبط کرکے منشیات فروخت محمد یوسف بٹ ولد غلام محی الدین ساکن احمد نگر اور شبیر احمد شیخ ولد غلام رسول ساکن خانیار کو گرفتارر کر لےا۔پولےس نے کےس زےر نمبری 03/2018,U/S 8/22 NDPS اےکٹ اندراج کر کے تحقےقات شروع کی ۔لوگوں نے پولےس کی جانب سے منشےات کے خلاف اٹھائے گئے مہم کی سراہنا کی ۔

