برفباری میں کمی کی وجہ سے سادھنا درہ آمدورفت کے لئے بحال

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 24 جنوری (یو این آئی) وادی کشمیر میں برف باری میں کمی ہونے کی وجہ سے لائن آف کنٹرول سمیت دور دراز علاقوں کو جوڑنے والی سادھنا اور رازدان دروں کو آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

وادی میں 40 دنوں تک چلنے والے چلائے کلاں کے دوران یہ پہلا موقع پر جب اس شاہراہ کو آمدورفت کے لئے بحال کیا گیا ہے۔
ادھر لداح علاقہ کو کشمیر کے ساتھ جوڑنے والے قومی شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ کے بند ہونے کی وجہ سے سری نگر جموں کشمیر قومی شاہراہ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

تین سو کلو میٹر لمبی اس قومی شاہراہ پر گاڑیوں کو رایک جانب سے چلنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ چھوٹی گاڑیوں کو دونوں جانب سے چلنے کی اجازت ہے۔

ذرائع آمدورفت نے یو این آئی کو بتایا کہ تنگدھر اور سرحدی علاقوں کو کپواڑہ سے جوڑنے والی سادھنا ٹاپ مارگ سردیوں میں کچھ دنوں کو چھوڑ کر زیادہ تر کھلا رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سادھنا ٹاپ پر برف کے تودے گرنے کی وجہ سے سات جنوری 11 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے