عسکریت پسندوں کو پنا ہ دینے کے الزام میں سرینگر میں چار رہائشی مکانات منسلک / ایس آئی یو

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /27فروری / ٹی آئی نیوز

عسکریت پسندوں کو پنا ہ دینے کے الزام میں پولیس کی خصوصی تفتیشی یونٹ نے سرینگر میں چار مکانات کو منسلک کر دیا ہے
پولیس کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ خصوصی تفتیشی یونٹ ( ایس آئی یو ) نے سرینگر میں 04 رہائشی مکانات کو منسلک کیا، جن میں سے 3 برتھانہ قمر واڑی میں اور 1 سنگم عیدگاہ سرینگر میں واقع ہے

انہوں نے کہا کہ رہائشی مکانات شاہینہ/آصف ناتھ اہلیہ ولد محمد یونس ناتھ، الطاف احمد ڈار ولد محمد عبداللہ، مدثر احمد میر ولد محمد سلطان ساکنہ برتھنہ قمرواری اور عبدالرحمان بٹ ولد عبدالسلام بٹ ساکن سنگم عیدگاہ کے تھے۔ جن کو ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور دیگر گواہوں کی موجودگی میں منسک کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پہلے ہی ایک کیس درج تھا جس کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان رہائشی مکانات میں ملی ٹنٹوں کو پناہ دی جاتی تھی

Share This Article