جموں میں چار کشمیری سمیت پانچ افراد بھاری رقم کے ساتھ گرفتار/پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں /25فروری / ٹی آئی نیوز

جموں پولیس نے وادی کشمیر اور نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو پانچ لاکھ کرنسی نوٹوں اور 2.15 کروڑ ”کم کوالٹی “کے کرنسی نوٹوں کے ساتھ کرگل کالونی بھٹنڈی جموں کے قریب سے گرفتار کیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پانچ افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گاڑی ایس کراس (HR26CQ-8653) میں کرگل کالونی سے بھٹنڈی موڑ کی طرف جا رہے تھے۔

گاڑی کی تلاشی کے بعد ان کے قبضے سے 05 لاکھ ہندوستانی کرنسی نوٹوں کے ساتھ 03 چیک بک اور تقریباً 02.15 کروڑ کم معیار کے ہندوستانی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔ اس سلسلے میں، انہوں نے کہا، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ان پانچ افراد میں نذیر احمد ولد محمد جبار ساکنہ برزلہ، سر نگر، ریاض احمد ولد عبدالغنی ساکنہ شیخ ہار، پلوامہ، محمد نعیم اللہ ولد محمد ظہیر الحق ساکنہ دوارکا، دہلی، منظور احمد ولد غلام محمد ساکنہ نشاط اور باسط ولد غلام حسین ساکنہ شوپیاں قابل ذکر ہے

Share This Article