گول حملے میں ملوث ملزمان کے دو مکان اور دکان ضبط/ایس آئی یو

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں/24فروری
سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) نے گول اندھ دھماکے میں ملوث افراد کے دو مکان اور دکان کو ضبط کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سیل کئے گئے مکانات کو دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لایا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو )کی ٹیم نے جمعے کے روز گول اندھ دھماکے میں ملوث ملزمان کے دو مکان اور دکان کو اٹیچ کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 69کے تحت مقدمہ درج ہے اور وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ضبط شدہ مکانات کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے استعمال میں لایا گیا تھا۔ا±ن کے مطابق ضبط شدہ مکانات اور دکان کو کوئی فروخت نہیں کرسکتا اور نہ ہی ان میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔یو این آئی

Share This Article