خواجہ باغ بارہمولہ میں آ تشزدگی،دو مکانات خاکستر

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:خواجہ باغ بارہمولہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں دو رہائشی مکانات خاکسترہوئے اور ایک شخص جھلس گیا۔کے ایم ا ین نمائندے نے بارہمولہ سے اطلاع دی ہے کہ سنیچر کی صبح خواجہ باغ کے مین مارکیٹ میں ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک اور مکان کو بھی اپنی تحویل میں لیا۔آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ گھروں سے باہر آکر آگ بجھانے کی کارروائی میں جٹ گئے۔اسی دوران بارہمولہ سے فائر سروس کی گاڑیاں اور اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے اور کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی۔اس واردات میں دو رہائشی مکانات کے مکمل طور تباہ اور ان میں موجود ہر طرح کا سازو سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد تلف ہوئی۔تاہم مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر آگ پر فوری طور قابو نہیں پایا جاتا تو بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا احتمال تھا۔ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران ایک شخص کے جھلس کر زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔آگ لگنے کی وجہ فوری طور واضح نہیں ہوسکی، البتہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے