بھارت جوڑو یاترا :سیکورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہوئی، پولیس کی وضاحت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/27 جنوری/ ٹی آئی نیوز

کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی جانب سے قاضی گنڈ میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران پولیس اور انتظامیہ پر سیکورٹی کی خلاف ورزی کا الزام لگانے کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا میں سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں تھی۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کہا گیا کہ منتظمین کی طرف سے 1 کلومیٹر یاترا کے انعقاد کے بعد یاترا کو روکنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے پولیس سے مشورہ کیا گیا تھا۔
پولیس نے یہ بھی کہا کہ یاترا کے راستے کی طرف صرف بااختیار افراد کو ہی اندر جانے کی اجازت دی گئی تھی جن کی منتظمین نے شناخت کی تھی

Share This Article