8.32 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی :پنجاب، ہریانہ، جموں میں سی بی آئی کے چھاپے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں/ 25 جنوری/ ٹی آئی نیوز

پنجاب نیشنل بینک کی شاخ کے ساتھ تاجروں کے ذریعہ 8.32 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ہریانہ، پنجاب اور جموں خطہ کے کٹھوعہ ضلع میں چار مقامات پر چھاپے مارے
ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ہریانہ اور پنجاب کے تاجروں کے ذریعہ قرض کی دھوکہ دہی سے متعلق بڑی تعداد میں دستاویزات برآمد کی گئیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کی ٹیموں نے ہریانہ کے بھیوانی ضلع کے آدرش نگر میں کش اگروال ولد رام اوتار اگروال کے گھر اور کٹھوعہ کے ہٹلی موڑ علاقے میں وارڈ نمبر 13 ساون چک میں کرائے کے مکان پر چھاپے مارے۔جبکہ اس کے علاوہ پنجاب کے ہوشیار پور ضلع کے داسوہا علاقے میں جورا میں اونکار سنگھ اور کٹھوعہ کے انڈسٹریل ایریا، ہٹلی موڑ میں واقع ٹوپلان انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ پر بھی چھاپہ ڈالا گیا

Share This Article