ڈاکٹر پرکشت سنگھ منہاس بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے نئے چیرمین مقرر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /25جنوری /
جموں کشمیر انتظامیہ نے پرکشت سنگھ منہاس کو دو سال کیلئے جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کا نیا چیرمین مقرر کیا ہے۔
پرنسپل سکریٹری، اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کر دہ ایک حکمنامہ کے مطابق پرکشت سنگھ منہاس کو دو سال کیلئے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کا چیرمین مقرر کیا گیا ہے ۔
حکمنامہ کے مطابق لیفٹنٹ گورنر کے احکامات پر جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ایکٹ، 1975 کے سیکشن 12 کی ذیلی دفعہ (1) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان کی تقرری عمل میںلائی گئی ۔ خیال رہے کہ پریکشت سنگھ منہاس ڈائریکٹر اسکول آف ہاسپیٹلیٹی اینڈ ٹورازم منیجمنٹ، فیکلٹی آف بزنس اسٹڈیز، جموں یونیورسٹی تعینات تھے ۔

Share This Article