کلوال محلہ رعناواری میں بھیانک آتشزدگی، دو مکان خاکستر

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/9 مارچ
سری نگر کے کلوال محلہ رعناواری علاقے میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز کلوال محلہ رعناواری میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران دو مکانوں کو نقصان پہنچا او را±ن میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کی گھریلو اشیاءبھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی ارد وکو بتایا کہ جمعرات کے روزپائین شہر کے گنجان آبادی والے علاقے کلوال محلہ رعناواری میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔
انہوں نے بتایا کہ پانچ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو مکانوں کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Share This Article