آنگن واڑی ورکروں کا اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, DEC 24 (UNI):- Anganwadi workers and helpers staging a protest against new HR policy at Press Enclave in Srinagar on Saturday. UNI PHOTO-22U

سرینگر/24 دسمبر جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے اپنی مانگوں کو لے کراحتجاجی مظاہرئے کئےاطلاعات کے مطابق آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کی ایک بڑی تعداد نے ہفتے کے روز سری نگرکی پریس کالونی میں احتجاج کیا۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے کہاکہ ایل جی انتظامیہ کی جانب سے آنگن وارڈی ورکروں کی ریٹائرمنٹ حد 60 سال مقرر کی گئی ہے جو ہمارے ساتھ نا انصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی دیگر ریاستوں میں 65سال کی حد مقرر ہے لیکن جموں وکشمیر یوٹی میں اس کے برعکس ہو رہا ہے۔ان کے مطابق انتظامیہ نے ہمیں سرپنچوں اور کونسلروں کے حوالے کیا جو ہمیں قطعی منظور نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم سینٹر کی اسکیموں کو عملی جامہ پہنا کر لوگوں تک پہنچاتے ہیں اگر ہماری بات نہیں مانی گئی تو کرپشن بڑھے گا۔انہوں نے کہاکہ آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کے لئے پنشن اسکیم لاگو ہونی چاہئے اور جس طرح سے باقی ملازمین کو پنشن مراعات دی جارہی ہیں اسی طرح آنگن واڑی وکرروں کو بھی ملنی چاہئے۔

Share This Article