انتہائی صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت :محبوبہ مفتی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں:وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میں یہاں آج یونیفائیڈ ہیڈ کوارٹرس کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں ریاست کی مجموعی سلامتی صورتحال بشمول سرحدوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے حفاظتی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ مختلف صورتحالوں سے نمٹتے وقت زیادہ سے زیادہ حد تک انسانی طرزِ عمل اختیار کریں۔انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں سے کہاکہ وہ انتہائی صبر و تحمل سے کام لے کر عوام کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

محبوبہ مفتی نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ استفسار کا عمل شروع کیا جائے تاکہ وہ سماج کی فلاح و بہبود میں اپنا رول ادا کرسکیں۔انہوں نے کمیونٹی پولیسنگ کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے اور انتظامیہ کی طرف سے رابطے کو وسعت دینے کی ضرورت کو بھی اُجاگرکیا۔

میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، شمالی کمانڈ کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل دیو راج امبو ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل،نویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل وائی وی کے منن ،چودہویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ایس کے اوپادھائے، پندرہویں کو رکے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل جے ایس ساندھو ، سولہویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل سرنجیت سنگھ، ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ایس پی وید ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، اے ڈی جی پی، اے جی میر اور منیر احمد خان، اے ڈی جی پی سی آر پی ایف ، ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کے علاوہ بی ایس ایف ، سی آر پی ایف کے افسروں نے بھی شرکت کی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے