ضلع رام بن میں القاعدہ کا ایک کارکن گرفتار/پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں/07نومبر
جموں وکشمیر پولیس نے رام بن میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے ایک کا رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رام بن میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے ایک کارکن کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت امیر الدین خان ولد مصطفٰی خان کے بطور کی ہے۔بیان کے مطابق گرفاتر شدہ کی تحویل سے چینی ساخت کا ایک گرینیڈ بھی بر آمد کیا گیا۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔یو این آئی

Share This Article