جموں //04اکتوبر / ٹی آئی نیوز
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی جیل خانہ جات کے قتل میںملوث ملزم کو دوران شب طویل تلاش آپریشن کے دوران گرفتار کیا ہے۔
اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے رات بھر شروع کی گئی ایک بڑی تلاش آپریشن میں ڈی جی جیل ہیمنت لوہیا کے قتل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

