محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خشک موسم کی پیشگوئی کی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 28 (UNI) Parts of famous Dal Lake in Srinagar freez again as chilly weather conditions further tightens grip following minimum temperature dipped several degrees below normal throwing life out of gear in Kashmir valley on Thursday. UNI SRN PHOT 6.

سرینگر //04اکتوبر / ٹی آئی نیوز

خشک موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ٹنل کے آر پار موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دنوں تک موسم میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے
شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات کی طرح تھا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت گزشتہ رات 4.9 کے مقابلے میں 4.8 ڈگری سیلشس درج کیا گیا جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اور یہ معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔

Share This Article