خشک موسم کی پیشگوئی کے بیچ کچھ ایک مقامات پر ہلکی بارشوں ہونے کا امکان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /یکم اکتوبر / ٹی آئی نیوز
خشک موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم اس دوران کچھ ایک مقامات پر ہلکی بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دنوں کے دوران کسی بڑی موسمی تبدیلی کی توقع نہیں ہے اور موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ جہاں تک وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت کا تعلق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات کی طرح تھا۔اسی طرح سے قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
مشہور سیاحتی مقام پہلگام میںگزشتہ رات 6.6 ڈگری کے مقابلے میں 6.1 ڈگری سیلشس درج کیا گیا جبکہ شہر آفاق گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

Share This Article