مرکزی حکومت نے مفت راشن اسکیم میں 3 ماہ کی توسیع کردی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /28ستمبر /

مرکزی سرکار نے بدھ کے روز غریبوں کو 44,700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے مفت راشن فراہم کرنے کے پروگرام میں تین ماہ کی توسیع کی ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مہنگائی کی مار میں غریب عوام کو ایک اور بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی سرکار نے مفت راشن اسکیم میں 3 ماہ کی توسیع کردی۔
وزارت اطلاعات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ 80 کروڑ غریبوں کو ہر ماہ 5 کلو گندم اور چاول مفت فراہم کرنے کی اسکیم، جو جمعہ کو ختم ہو رہی تھی، اب 31 دسمبر 2022 تک چلے گی۔قابل ذکر ہے کہ پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا اپریل 2020 میں ان غریبوں کی مدد کیلئے شروع کی گئی تھی جن کا ذریعہ معاش کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے ملک گیر لاک ڈاو¿ن کے ذریعے بند کر دیا گیا تھا۔

Share This Article