ٹنل کے آر پار اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کی پیشگوئی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /13مارچ / ٹی آئی نیوز

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں وسیع مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعرات کو بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر 15 سے 20 مارچ تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

درجہ حرارت کے بارے میں انجہوں نے کہا کہ زیادہ تر مقامات پر گراوٹ دیکھی گئی جس میں سرینگر میں کم از کم 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 5.8 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 3.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

Share This Article