رتنی پورہ پلوامہ میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں دوغیر مقامی مزدور زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 24 ستمبر
جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے کھارپورہ رتنی پورہ گاوں میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں دو غیر مقامی مزدور شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے ہفتے کی شام کو کھار پورہ رتنی پورہ پلوامہ میں دو غیرمقامی مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا۔زخمیوں کی پہچان شمشاد احمد ولد اسلام شیخ اور فیضان قساری ساکنان بہار کے بطور ہوئی ہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق ہسپتال میں دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن چلایا، لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ دو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کے بعد کھار پورہ رتنی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔بتادیں کہ بارہ اگست کو سادہ نارہ بانڈی پورہ میں ملی ٹینٹوں نے ایک غیر مقامی مزدور کو گولی مار کر ہلاک کردیاتھا۔یو این آئی

Share This Article