جموں کشمیر میں خشک موسم کی پیشگوئی، شبانہ درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /18ستمبر / ٹی آئی نیوز

ٹنل کے آر پار اگلے 24 گھنٹوں کے لئے مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشنگوئی کے بیچ کئی مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ معمول سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دنوں تک موسم میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہسرینگر میں گزشتہ رات 16.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام میں پارہ گزشتہ رات 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share This Article