ٹنل کے آرپار ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیشگوئی ، سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /05ستمبر / ٹی آئی نیوز

ٓآبر الود موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے ٹنل کے آپار اگلے 24 گھنٹوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ادھر بارشوں کے بعد پسیاں گر آنے سے سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں قاضی گنڈ میں 1.0 ملی میٹر، پہلگام میں 1.7 ملی میٹر، کپواڑہ میں 8.7 ملی میٹر، گلمرگ میں 0.4 ملی میٹر، جموں میں 30 ملی میٹر، بانہال میں 9.4 ملی میٹر، بٹو ٹ میں 38.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ بارشوں کے بعد سرینگر میں گزشتہ رات 18.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 18.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر بارشوں کے بعد رام بن میں پسیاں گر آنے سے سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوئی اور شاہراہ کو کھولنے کا کام جاری ہے

Share This Article